انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اولاد وازواج حضرت ابوبکر صدیقؓ کی پہلی بیوی قتیلہ بنت عبدالعزیر ی تھی،جس سے عبداللہ بن ابی بکر اوراُن کے بعد اسماء بنت ابی بکرؓ (عبداللہ بن زبیرؓ کی والدہ) پیدا ہوئے،دوسری بیوی آپ کی اُم رومان تھیں،ان کے بطن سے عبدالرحمن بن ابی بکرؓ اور حضرت عائشہ صدیقہؓ پیدا ہوئے،جب حضرت ابوبکر صدیق مسلمان ہوئے،توپہلی بیوی کے مسلمان ہونے کے بعد بھی آپ نے دو نکاح اور کئے ایک اسماء بنتِ عمیسؓ کے ساتھ جو جعفر بن ابی طالب کی بیوہ تھیں، اُن کے بطن سے محمد بن ابی بکرؓ پیدا ہوئے،دوسرا نکاح حبیبہ بنتِ خارجہ انصاریہؓ سے جو قبیلہ خزرج سے تھیں ،ان کے بطن سے ایک بیٹی اُم کلثوم آپ کی وفات کے بعد پیدا ہوئیں۔