انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں امام کو حدث لاحق ہو تو خلیفہ بنانا ضروری ہے یا نہیں؟ فقہ کی کتابوں میں حدث لاحق ہونے کی صورت میں خلیفہ بنانے کو جائز لکھا ہے ضروری نہیں ہے، اور یہ بھی لکھا ہے کہ استیناف افضل ہے، اور جب عوام اس مسئلہ سے واقف نہ ہو تو استیناف ہی کرنا مناسب ہے تاکہ لوگ غلطی میں پڑیں، لہٰذا پہلے نماز کو قطع کردے اور کوئی عمل منافی کرلے، پھر بعد وضو از سر نو نماز شروع کرے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۴۰۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)