انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ملتزم پر پڑھنے کی ایک دعاء امام بیہقی ؒ نے حضرت امام شافعہ ؒ سے یہ دعا نقل کی ہے کہ طواف وداع کے بعد ملتزم پر آئے تو یہ دعا پڑھے۔ اللَّهُمَّ الْبَيْتُ بَيْتُکَ وَالْعَبْدُ عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ وَابْنُ أَمَّتِکَ حَمَلْتَنِى عَلَى مَا سَخَّرْتَ لِى مِنْ خَلْقِکَ حَتَّى سَيَّرْتَنِى فِى بِلَادِکَ وَبَلَّغْتَنِى بِنِعْمَتِکَ حَتَّى أَعَنْتَنِى عَلَى قَضَاءِ مَنَاسِكِکَ فَإِنْ كُنْتَ رَضِيتَ عَنِّى فَازْدَدْ عَنِّى رِضًا وَاِلَّا فَمِنَ الآنَ قَبْلَ أَنْ تَنْأَى عَنْ بَيْتِکَ دَارِى فَهَذَا أَوَانُ انْصِرَافِى إِنْ أَذِنْتَ لِى غَيْرَ مُسْتَبْدِلٍ بِکَ وَلَا بِبَيْتِکَ وَلَا رَاغِبٍ عَنَّکَ وَلَا عَنْ بَيْتِکَ اللَّهُمَّ فَاصْحَبْنِى بِالْعَافِيةِ فِى بَدَنِى وَالْعِصْمَةِ فِى دِينِى وَأَحْسِنْ مُنْقَلَبِى وَارْزُقْنِى طَاعَتَکَ مَا أَبْقَيْتَنِى وَاجْمَعْ لِی خَیْرِی الْآخِرَۃِ وَالدُّنْیَا اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ (بیہقی:۱۶۴،اذکار:۱۷۳) ترجمہ:اے اللہ یہ گھر تیرا گھر ہے،بندہ تیرا بندہ ہے تیرے بندے اورتیری بندی کی اولاد ہے،تونے اٹھالایا اپنے مخلوق کو مسخر فرما کر یہاں تک کہ اپنے شہر میں داخل فرما دیا اوراپنی نعمتوں میں پہنچادیا اپنے مناسک حج کے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی اگر تو مجھ سے راضی ہے تو رضا مندی میں زیادتی عطا فرما، اگر ایسا نہیں ہو تو پھر اب قبل اس کے کہ تیرے گھر سے جدا ہوکر اپنے گھر جاؤں (مغفرت اوررضامندی عطا فرما) یہ اب جدا ہونے اورجانے کا وقت ہے،اے اللہ اگر تو اجازت (جانے کی دے رہا ہے تو میں نہ تیرے علاوہ کسی کو اختیار کروں گا نہ تیرے گھر کے علاوہ کسی کو گھر بناؤں گا نہ تجھ سے نہ تیرے گھر سے بے پرواہی کروں گا، اے اللہ میرےجسم میں عافیت عطا فرمادے میرے دین کی حفاظت فرمادے اورمیری واپسی کو بہترین بنا اورجب تک باقی رکھیں اپنی اطاعت کی توفیق عطا فرما، میرے لئے دنیا اورآخرت کی بھلائیوں کو جمع فرما یقینا آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔