انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مولانا وحید الزماں حیدرآبادی، المتوفی سنہ۱۳۳۸ھ م سنہ۱۹۲۰ء کتبِ حدیث کے اردو تراجم اور وحید اللغات لکھنے کے باعث آپ فرقہ اہلِ حدیث میں سب سے بڑے مصنف سمجھے جاتے ہیں، نواب صدیق خان کے بعد اس باب میں انہی کا نام ہے، پہلے نواب صاحب نے آپ کوتراجم کے لیے تنخواہ پرملازم رکھا، آپ کے دور میں مولوی شمس الحق عظیم آبادی، مولوی محمدحسین صاحب بٹالوی، مولوی عبداللہ غازی پوری ہولوی فقیر اللہ صاحب پنجابی غیرمقلدین کی نمایاں شخصیتیں تھے، مولانا ثناء اللہ صاحب امرتسری بھی خاصے معروف ہوچکے تھے۔ آپ نے میاں نذیر حسین صاحب سے حدیث پڑھی، غیرمقلد ہونے کے بعد شیعیت کی طرف خاصے مائل ہوگئے، آپ کی کتاب ہدیۃ المہدی آپ کے انہی خیالات کی ترجمان ہے، مجھ کومیرے ایک دوست نے لکھا کہ جب سے تم نےکتاب "ہدیۃ المہدی" تالیف کی ہے تواہلِ حدیث کا ایک بڑا گروپ __________ تم سے بددل ہوگیا ہے اور عامہ اہلِ حدیث کا اعتقاد تم سے جاتا رہا ہے۔ (وحیداللغات مادہ شر) آپ فخرالدین الطویحی شیعی (۱۰۸۵ھ) کی کتاب مطلع نیرین اور مجمع البحرین سے خاصے متأثر تھے، وحیداللغات کی اس قسم کی عبارات انہی خیالات کی تائید کرتی ہیں، شیخین رضی اللہ عنہ کواکثر اہلِ سنت حضرت علیؓ سے افضل کہتے ہیں اور مجھ کواس امر پربھی کوئی قطعی دلیل نہیں ملتی، نہ یہ مسئلہ کچھ اصولِ دین اور ارکانِ دین سے ہے، زبردستی اس کومتکلمین نے عقائد میں داخل کردیا ہے۔ (مادہ عثم) حضرت علیؓ اپنے تئیں سب سے زیادہ خلافت کا مستحق جانتے تھے اور ہے بھی یہی۔ (مادہ عجز) حضرت امیرمعاویہؓ کے بارے میں لکھتے ہیں: ان کی نسبت کلماتِ تعظیم مثل حضرت ورضی اللہ عنہ سخت دلیری اور بیباکی ہے۔ (مادہ عجز) پھرمحرم کے بارے میں رقمطراز ہیں:یہ مہینہ خوشی کا نہیں رہا __________ محرم کا مہینہ شہادت کی وجہ سے غم کا ہے۔ (مادہ عود:۱/۵، طبع: بنگلور) ان خیالات کے باوجود جماعت اہلِ حدیث انہیں اپنے بزرگوں میں سے سمجھے تواسے وہ جانیں، جہاں تک ہم سمجھ سکے ہیں، مولانا وحیدالزماں شیعہ کتبِ حدیث کواہلِ سنت کتب حدیث کی کتابوں کے قریب لانا چاہتے تھے اور اسی لیے انہوں نے مسلکِ اہلِ حدیث اختیار کیا تھا؛ حالانکہ شیعہ کتبِ حدیث ہمارے ہاں اصولاً ثابت نہیں ہیں، آپ کی لغاتِ حدیث اسی فکر پرمرتب ہوئی ہے، ملاحظہ کیجئے، آپ خود لکھتے ہیں: "انواراللغۃ جوجامع لغات احادیث مع احادیث فریقین یعنی امامیہ واہلِ سنت ہے، بڑی محنت اور جانفشانی سے مرتب کی ہے"۔ (مادہ عود:۱/۲، طبع: بنگلور) انواراللغۃ، اسراراللغۃ، وحیداللغات ایک ہی کتاب کے نام ہیں۔ مبحثِ اہلِ حدیث یہاں ختم ہوتا ہے۔