انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** صحابیؓ کے فتوے سے ان کی روایت کی تحقیق حضرت ابو ھریرہؓ حضورؐ سے روایت کرتے ہیں کہ:جب کتا تم میں سے کسی کے برتن کو منہ لگادے تو اسے سات دفعہ دھونا چاہیے۔ (مسلم،بَاب حُكْمِ وُلُوغِ الْكَلْبِ،حدیث نمبر:۴۱۸،شاملہ،موقع الاسلام) مگر جب حضرت ابو ھریرہؓ نے خود تین دفعہ دھونے کا فتوی دیا تو اس سے یہی سمجھا گیا کہ سات دفعہ دھونے سے محض تاکید مراد تھی اور پاک ہونے کا تقاضا تین دفعہ دھونے سے پورا ہوجاتا ہے(شرح معانی الآثار،باب سور الکلب:۱/۲۳،شاملہ) اور عربی اسلوب میں بے شک اس طرز تاکید کی گنجائش موجود ہے۔ (حضرت شاہ صاحب کی عبارت "حجۃ اللہ" میں نہیں ملی)