انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پہلی صف افضل ہے یا امام سے قریبی جگہ؟ حدیث میں صفِ اول کی فضیلت آئی ہے اور صفِ اول میں امام سے متصل پوری لائن شامل ہے، خواہ وہ نسبتاً امام سے دور ہی کیوں نہ ہو ، اس لئے صفِ دوم میں وہ فضیلت حاصل نہیں ہوسکتی، رہ گئی امام کی آواز جہاں پہنچتی ہو وہاں نماز پڑھنے کی فضیلت تو اگر دوری کی وجہ سے آواز نہیں پہنچ پاتی تو ایک تو اسے عبادت میں سبقت کا شرف حاصل ہوا اور دوسرے آواز نہ پہنچنے کی وجہ سے یکسوئی اور دلجمعی حاصل کرنے میں مشقت بھی اٹھائی اور عبادت میں شریعت کے دائرہ میں رہتے ہوئے جس قدر مشقت ہوگی اسی قدر اجر میں اضافہ ہوگا، اس لئے بہر حال صفِ اول کی فضیلت زیادہ ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۷۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)