انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رومی اور عرب ہندوستان، افریقہ اور یورپ تک عرب اپنا مالِ تجارت لے جاتے تھے، خصوصیت سے ایشیائے کوچک اور رومیوں کے تعلقات کا ذریعہ توعرب تاجر ہی تھے (تمدنِ عرب:۸۵) لیبان نے لکھا ہے کہ سنہ۴صدی قبل مسیح سے پہلے سے رومیوں اور عربوں کے تعلقات کا پتہ چلتا ہے؛ مگررومی ویونانی مورخین اس سے بہت کم واقف تھے؛ یہی وجہ ہے کہ مسالے، عطریات، ملبوسات اور جواہرات وغیرہ کے قسم کی چیزیں جوہندوستان وچین سے ااتی تھیں اور عربوں کے ذریعہ دوسرے ممالک کوجاتی تھیں، وہ عرب ہی کی پیداوار اور حاصلات سمجھتے تھے؛ اسی لالچ میں رومیوں نے کئی بار جزیرۂ عرب کوفتح کرنے کی کوشش کی مگرکامیاب نہیں ہوئے۔ (تمدن عرب:۳۰)