انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عضدالدولہ کی حکومت سنہ۳۶۲ھ میں رکن الدولہ کا انتقال ہوگیا، اس کے بعد عضدالدولہ باپ کا جانشین ہوا، عضدالدولہ کے خلاف عزالدولہ نے لشکر کی فراہمی کی تدبیریں کیں، عضدالدولہ کے ارادوں سے مطلع ہوکر بغداد پرچڑھ آیا، بغداد پرقبضہ کرنے کے بعد بصرہ پربھی قابض ہوگیا، یہ واقعہ آخر سنہ۳۶۶ھ کا ہے، سنہ۳۶۷ھ کے شروع ہونے پرعضدالدولہ نے اپنے باپ کے وزیرابوالفتح بن عمید کوجوعزالدولہ کا ہمنوا ہوگیا تھا، پکڑ کراندھا کردیا اور قید میں ڈال دیا، عزالدولہ نے اپنے وزیر عمید کوجوعضدالدولہ کا ہمساز ہوگیا تھا، اندھا کردیا اور موصل وشام کی طرف چلا گیا، وہاں سے ابوتغلب والی موصل کواپنا ہمدرد بناکر اور فوج لے کربغداد پرحملہ آور ہوا، عزالدولہ کوعضدالدولہ نے لڑائی میں گرفتار کرکے قتل کردیا ابوتغلب کے تعاقب میں جاکر موصل وجزیرہ پرقبضہ کرلیا، ابوتغلب آوارہ ہوکر قیصر روم کے پاس چلاگیا، وہاں قیصر نے اپنی لڑکی کی شادی ابوتغلب سے کردی؛ بہرحال صوبہ موصل سے چند روز کے لیے بنوحمدان کی حکومت منقعط ہوگئی، سنہ۳۷۲ھ میں عضدالدولہ نے اپنی حکومت کے پانچ برس چھ مہینے کے بعد وفات پائی اور مرار دولت نے اس کے بیٹے کاکیجار کوعضدالدولہ کی جگہ مسند حکومت پربٹھاکر صمصام الدولہ کے لقب سے ملقب کیا، خلیفہ طائع اللہ بھی رسم تعزیت ادا کرنے اور حکومت کی مبارک باد دینے صمصام الدولہ کے پاس آیا۔