انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت جر ہد بن رزاح نام ونسب جرہد نام،ابوعبدالرحمن کنیت، نسب نامہ یہ ہے،جرہد بن رزاح بن عدی بن سہم ابن مازن بن حارث بن سلامان بن اسلم بن افصیٰ اسلمی۔ اسلام فتح مکہ سے پہلے مشرف باسلام ہوئے،جرہدان بیکس اور لاچار مسلمانوں میں تھے جن کی معاش کا دار ومدار مسلمانوں کی فیاضی پر تھا، اس لئے وہ اصحاب صفہ کے زمرہ میں شامل ہوگئے تھے۔ (ابن سعد،جلد۴،ق۲،صفحہ:۳۴) دعائے نبوی ایک مرتبہ جرہد بائیں ہاتھ سے کھانا کھارہے تھے، آنحضرتﷺ نے فرمایا داہنے ہاتھ سے کھایا کرو،عرض کی یا رسول اللہ !اس میں آزار ہے،آپ نے دم کردیا، اس کے بعد پھر اس ہاتھ میں کوئی شکایت نہیں پیدا ہوئی۔ (اصابہ:۱/۲۴۲) وفات امیر معاویہ کے آخر عہد خلافتِ میں مدینہ میں وفات پائی۔ (ابن سعد ،۴،۲،۳۴)