انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اذان و اقامت کے مسائل واحکام کون اذان و اقامت کہہ سکتا ہے اور کون نہیں ؟اِس سلسلہ کے مسائل واحکام نابالغ بچہ کی اذان کا اعتبار کیا جائےگا یا نہیں؟ اتنے کم عمر بچہ کی اذان مکروہ ہے، جس میں ابھی شعور پیدا نہ ہوا ہو اور وہ اذان کا مقصد بھی نہ سمجھتا ہو اور ایسی صورت میں اذان کا لوٹانا واجب ہے، جولڑکے ابھی نابالغ ہیں؛ لیکن باشعور ہیں، ان کی اذان بلاکراہت درست ہے اور بالغ شخص کا اذان دینا بہتر ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۳۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۵/۴۵۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۲/۸۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۱۶۸، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)