انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** آخرت پر ایمان کی حیثیت یوم آخرت پر ایمان اسلام کی نہایت اہم تعلیمات میں سے ہے اور قرآن پاک میں ایمان باللہ کے بعد اسی کی اہمیت پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے کیونکہ (جیسا کہ اوپر معلوم ہوا)موجودہ دنیا کے تمام اعمال اوران کے نتائج کی اصلی اور دائمی بنیاد اسی آئندہ آنے والی دنیا پر قائم ہے اوراس پر ایمان متزلزل ہوجائے تو پھر اعمال انسانی کے نتائج کا ریشہ ریشہ دین سے اکھڑ جائے گا؛ اسی وجہ سے دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی رنگ اورکسی نہ کسی اصطلاح میں دوسری زندگی کو بالاتفاق تسلیم کئے ہیں۔ (سیرۃ النبیﷺ :۴/۳۲۸، مطبوعہ:لاہور)