انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح کے بعد دعاء کا کیا حکم ہے؟ دعاء بعد الصلوٰۃ کے کلیہ میں تراویح بھی داخل ہے، کیونکہ تراویح مستقل نماز ہے، نیز اس میں تراویح ختم ہونے پر دلالت کا فائدہ بھی ہے، اگر کوئی دعاء نہ کرے تو اس پر اعتراض نہ کیا جائے اور جہاں دعاء کا معمول نہ ہو وہاں شروع نہ کرائی جائے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۵۱۹، زکریا بکڈپو،دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۵۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)