انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہر تکلیف سے نجات حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص آیت الکرسی اورسورہ الفاتحہ اور حم،تَنْزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ،غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا اِلٰہَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ (غافر:۳) تک پڑھ لے شام تک وہ ناپسندیدہ تکلیف دہ امور سے محفوظ رہے گااور جو شام کو پڑھ لیا کرے گا صبح تک محفوظ رہے گا۔ (دارمی:۲/۴۴۸) ترجمہ: حم،نازل شدہ ہے اس اللہ کی جانب سے جو غالب علم والا ہے،گناہ بخشنے والا توبہ قبول کرنے والا،سخت گرفت کرنے والا بڑی قوت والا ہے،نہیں کوئی معبود اس کے سوا اس کی طرف ٹھکانہ ہے۔ حضرت عبداللہ بن حبیبؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا صبح و شام ۳،۳ مرتبہ قل ھواللہ احد، قل اعوذ برب الفلق اورقل اعوذ برب الناس الخ پڑھ لیا کرو، اس سے تمام بلاؤں اورمصائب سے حفاظت ہوگی۔ (ابوداؤد:۶۹۳،ترمذی،نسائی،ابن سنی:۸۱)