انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح میں لقمہ دیا جائے یا نہیں؟ اگر امام سے قرآن پڑھنے میں بھول ہوجائے تو مقتدی لقمہ دے سکتا ہے، لقمہ دیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ امام مزید التباس میں نہ پڑ جائے، یعنی اگر امام صحیح طور پر پڑھنے کی کوشش کررہا ہو تو اولاً اس کو موقع دیا جائے، اگر امام نہ پڑ سکے تو لقمہ دیا جائے ، لقمہ کوئی ایک شخص دے اور اس طرح پڑھے کہ امام کو سمجھ میں آجائے ، جو شخص نماز میں شریک نہ ہو اس کو لقمہ نہ دینا چاہئے اور اگر اس نے لقمہ دے دیا اور امام نے قبول کرلیا تو نماز امام اور مقتدی سب کی فاسد ہوجائے گی۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۰۰،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)