انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نرودھ کے استعمال سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ غسل واجب ہونے کی بنیادی طور پردوصورتیں ہیں: (۱)ایک توشہوت کے ساتھ انزال (۲)دوسرے حشفہ (سپاری) کے مقدار عضو مخصوص کا ادخال؛ لیکن اگرعضو مخصوص اس طرح کپڑے میں لپیٹ کرداخل کیا جائے کہ جسم کی حرارت ایک دوسرے کومحسوس نہ ہو اور لذت اندوز نہ ہوسکے؛ نیزانزال بھی نہ ہونے پائے توغسل واجب نہ ہوگا، لیکن نرودھ اس میں داخل نہیں ہے؛ اِس لئے کہ اس میں غلاف اتنا باریک ہوتا ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے طرفین لذت یاب ہوتے ہیں اور اس کی صنعت کا منشاء ہی یہ ہے کہ جنسی لطف بھی اُٹھایا جائے اور اولاد کا بار بھی نہ ہو؛ لہٰذا نرودھ کے ساتھ مجامعت کی صورت میں بھی غسل واجب ہوگا۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۱۰۰)