انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** میت کو کفنانے کے احکام warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. میت کو کفن دینا مسلمانوں پر فرض کفایہ ہے، اگر بعض لوگ میت کو کفنانے میں لگ جائیں تو باقی لوگوں سے فرض ساقط ہو جائے گا اور اگر کوئی بھی شخص میت کو کفن نہ دے تو تمام لوگ گنہ گار ہوں گے۔حوالہ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ وَقَصَتْهُ رَاحِلَتُهُ فَمَاتَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقَالَ كَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ (ابوداود بَاب الْمُحْرِمِ يَمُوتُ كَيْفَ يُصْنَعُ بِهِ ۲۸۱۹) بند کفن کی وہ تھوڑی مقدار جس سے مسلمانوں پر سے فرض کفایہ ساقط ہو جاتا ہے وہ یہ ہے کہ جس سے میت کا بدن چھپ جائے۔حوالہ عن خَبَّاب رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ هَاجَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَلْتَمِسُ وَجْهَ اللَّهِ فَوَقَعَ أَجْرُنَا عَلَى اللَّهِ فَمِنَّا مَنْ مَاتَ لَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ فَلَمْ نَجِدْ مَا نُكَفِّنُهُ إِلَّا بُرْدَةً إِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ فَأَمَرَنَا النَّبِيُّﷺ أَنْ نُغَطِّيَ رَأْسَهُ وَأَنْ نَجْعَلَ عَلَى رِجْلَيْهِ مِنْ الْإِذْخِرِ (بخاری،باب اذالم یجد کفنا الا مایواری، حدیث نمبر:۱۱۹۷) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ قَالَ :الْمَيِّتُ يُقَمَّصُ وَيُؤَزَّرُ وَيُلَفُّ بِالثَّوْبِ الثَّالِثِ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ إِلاَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ كُفِّنَ فِيهِ (السنن الکبیر اللبیھقی، باب جواز التکفین فی القمیص،حدیث نمبر:۶۹۳۷) بند میت کو اس کے ذاتی مال سے کفن دیا جائے جس سے غیركا حق متعلق نہ ہو۔حوالہ وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ يُبْدَأُ بِالْكَفَنِ ثُمَّ بِالدَّيْنِ ثُمَّ بِالْوَصِيَّةِ (بخاري بَاب الْكَفَنُ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ ۱۴/۵) بند اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو اس کو کفن دینا اس شخص کے ذمہ ہوگا جو اس کی زندگی میں اس کے نان و نفقہ کا ذمہ دار تھا۔ اگر اس کے نان و نفقہ کے ذمہ دار کے پاس بھی مال نہ ہوتو اس کیلئے بیت المال سے کفن کا انتظام کیا جائے گا یا ان کیلئے بیت المال تو ہو لیکن وہاں سے لینا ممکن نہ ہوتو اس کو گنجائش والے مسلمان پر کفن دینا واجب ہوگا۔