انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تراجم یہ تو ان تفسیروں کا ذکر ہے جو خاص اردو زبان میں لکھی گئی ہیں، اس کے علاوہ بعض اہم عربی تفسیروں کا ارد و زبان میں ترجمہ ہوگیا ہے ،جو یقیناً ارد و والوں کے لیے گراں قدر علمی سرمایہ ہے ،ابن کثیر جو مشہور عربی تفسیر ہے ؛بلکہ جس کو بعد کی تفسیر کے لیے مرجع و مآخذ کا درجہ حاصل ہے ،مولانا انظر شاہ کشمیری صاحب کے کہیں کہیں مختصر حواشی بھی ہیں نیز خود مولانا کشمیری نے علامہ عبداللہ نسفی کی مدارک التنزیل کو اردو کا جامہ پہنایا ہے ،جو پہلی بار ۱۹۸۴ءمیں دیو بند سے شائع ہوئی ہے ،عربی زبان میں رأس ا لمفسرین حضرت عبداللہ بن عباسؓ کی تفسیری مرویات کا ایک مجموعہ تنویر المقیاس ہے یہ مجموعہ سند کے اعتبار سے محدثین کے نزدیک مشکوک اور ناقابل اعتماد ہے، مولانا عابدالرحمن صدیقی نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے ۔