انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قرآن وحدیث میں مثلیت کا دعویٰ اس سے انکار نہیں کہ بعض روایات میں۔ "أَلَا إِنِّي أُوتِيتُ الْكِتَابَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ"۔ (ابو داؤد،باب فی لزوم السنۃ،حدیث نمبر:۳۹۸۸) ترجمہ:کہ مجھے کتاب اللہ کے ساتھ اسی کی مثل اور بھی عطاء فرمائی گئی ہے۔ کے سے الفاظ ملتے ہیں؛ لیکن یہاں مثلیت سے مثلیت من کل الوجوہ مراد نہیں، قرآن مجید صفتِ خداوندی ہے اورمخلوق نہیں ہے، صفت باری تعالی مخلوق کیسے ہوسکتی ہے؟ حدیث قول و فعل پیغمبرﷺ ہے اورپیغمبرﷺ خود مخلوق ہیں، جو مخلوق سے صادر ہو وہ غیر مخلوق جیسا کیسے ہوسکتا ہے،سو یہاں مثلیت سے مراد مثلیت فی الحجۃ ہے؛ یعنی جس طرح قرآن مومنین کیلیے حجت ہے،قانون اور شرع ہے؛ اسی طرح حدیث بھی مومنین کے لیے قانون اورشرع، حدیث کا سرچشمہ بھی گو وحی الہٰی ہی ہے،لیکن تعبیر قرآن اورحدیث کی اپنی اپنی ہوتی ہے اورمسلمانوں کے لیے ہر دوماخذ علم ہیں اوراپنےاپنے درجے میں رہتے ہوئے یکساں حجت ہیں، کسی کا بھی کوئی عمدا انکار کرے تو وہ کفر کی دلدل میں گرجاتا ہے۔