انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نوشہ کا دو رکعت شکرانہ پڑھنا کیسا ہے؟ خوشی کے موقع پر نماز شکرانہ ادا کرنا رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے، اس لئے اس کے پڑھنے کی گنجائش ہے، البتہ نکاح کے موقع پر نماز ادا کرنا رسول اللہ ﷺ یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے ثابت نہیں، آج کل بعض مقامات پر اس کو رواج بنالیا گیا ہے، پس جہاں یہ نماز بطور رسم و رواج کے پڑھی جاتی ہو وہاں نہ پڑھنا بہتر ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۸۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)