انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بوقت ضرورت صفیں چیر کرآگے جانا درست ہے درمختار میں ہے: لَابَأْسَ بِالتَّخَطِّي مَالَمْ يَأْخُذْ الْإِمَامُ فِي الْخُطْبَةِ وَلَمْ يُؤْذِ أَحَدًا۔الخ (الدرالمختار علی ہامش ردالمحتار، باب الجمعہ:۱/۷۷۲) اس روایت سے معلوم ہوا کہ اگرکسی کوایذاء نہ ہوتوتخطی درست ہے، خصوصاً امام ومؤذن کوآگے جانا صفوف چیر کرضرورۃ دُرست ہے: إلَّاأَنْ لَايَجِدَ إلَّافُرْجَةً أَمَامَهُ فَيَتَخَطَّى إلَيْهَا لِلضَّرُورَةِ۔ (الدرالمختار علی ہامش ردالمحتار، باب الجمعہ:۱/۷۷۲) (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۵۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)