انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شیخ علی الخواصؒ (۱)آدمی کا کمال یہ ہےکہ وہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق سے متخلق ہو یعنی اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی احسان کا معاملہ کرے وہ بھی اس طرح کہ اس کو معلوم بھی نہ ہو ۔ (۲)جس کی توحید درست ہوجائےگی تو وہ ریا ، عجب ، اور گمراہ کن دعووں سے نجات پاجائے گا، اس لئے کہ وہ اپنے تمام اعمال و اوصاف کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سمجھے گا تو پھر کیسے عجب کرےگا ، اس لئے کہ کوئی شخص اپنے غیر کے عمل پر ناز و عجب نہیں کرتا ۔ (۳)جب قلب صالح ہوجاتا ہے تو وہ اللہ کا گھر اور انوار و وحی کا مہبط ہوجاتا ہے اور جب وہ فاسد ہوجاتا ہے تو شیطان و ہوائے نفس اور ظلمت کا گھر ہوجاتا ہے ۔ (۴)صاحبِ کمال آدمی کی مثال درخت جیسی ہے ، اور اس کے اصحاب مثل ٹہنیوں کے ہیں، اور درخت کے ساتھ جو نسبت پھلدار ٹہنیوں کو ہے وہی نسبت بے پھل والی ٹہنی کو بھی ہے ، اگر درخت چاہے کہ بے پھل کے ٹہنیوں کو الگ کردے تووہ اس پر قادر نہیں ہے ۔ (فائدہ)اسی طرح اہل اللہ سے جو تعلق رکھے گا ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا اس کو نفع ہوگا اور باوجود کوتاہئ عمل کے ان شاء اللہ تعالیٰ انہیں کے ساتھ محشور ہوگا ۔