انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جب کسی پر کوئی چیز قربان کی جائے توکیادعادے حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضرت سعد بن ربیع انصاری نے جب حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ سے کہا(جب کہ ہجرت کے بعد آپ ﷺ نے مواخات فرمائی) میں تم کو اپنا نصف مال اور دو بیوی میں سے ایک بیوی حوالہ کرتا ہوں تو حضرت عبدالرحمن بن عوف نے فرمایا:اللہ تمہارے اہل وعیال اور مال میں برکت دے مجھے کوئی چیز نہیں چاہئے صرف بازار کا راستہ دکھادو..الخ بہرحال اس وقت حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ نے ان کلمات سے دعا دی: بَارَکَ اللہُ لَکَ فِیْ اَھْلِکَ وَمَالِکَ (مختصر ابن سنی:۱۶۴،حصن:۳۵۳) ترجمہ: اللہ تم کو اہل ومال میں برکت دے۔