انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کن ایام میں زن وشوہر کا تعلق جائز نہیں؟ قرآن مجید نے حیض ونفاس کی حالت میں شوہر کوبیوی سے، میاں بیوی کے تلق قائم کرنے سے منع کیا ہے اس لیے اس حالت میں بیوی سے تعلق قائم کرنا حرام ہے؛ اگرجنابت کی حالت ہو تو حرام نہیں؛ اسی طرح اگرعورت کی صحت اس کی متحمل نہ ہو اور ڈاکٹر نے جماع سے منع کیا ہو، یا مرد کسی ایسی خطرناک بیماری میں مبتلاء ہو جو جماع سے متعدی ہوتی ہو، تو عورت کو ہمبستری کے لیے مجبور کرنا درست نہیں؛ کیونکہ یہ عورت کوضرر پہونچانا ہے اور ظاہر ہے کہ اس کی اجازت نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۱۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)