انوار اسلام |
س کتاب ک |
عیدین کے لئے جلوس نکالنا اور دف بجانا کیسا ہے؟ بعض جگہ عیدین کے موقع پر وہاں کے نوجوان مرد اور لڑکے جلوس کی شکل میں نکل کر خوشیاں مناتے ہیں اور ان کے ساتھ ڈھول وغیرہ تو نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف دف بجاتےہیں جس کی ایک طرف چمڑا ہوتا ہے،یہ سب چیزیں ناجائز ہیں، دف کی اجازت اعلانِ نکاح کی غرض سے شریعت نے دی ہے، عید کے لئے اجازت نہیں دی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۷۳،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۹۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)