انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت سکرانؓ بن عمرو نام ونسب سکران نام،والد کا نام عمروتھا، نسب نامہ یہ ہے،سکران بن عمروبن عبد شمس بن عبدودبن نضر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی قرشی عامری،ماں کا نام حبی تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے،حبی بنت قیس بن حنبیس بن ثعلبہ بن حبان بن غنم بن ملیح بن عمروخزاعی۔ اسلام وہجرت دعوت اسلام کے آغاز میں اسلام قبول کیا اورہجرت ثانیہ میں مع اپنی اہلیہ سودہ کے حبشہ گئے۔ وفات موسیٰ بن عقبہ کی روایت کے مطابق حبشہ میں وفات پائی اورابن اسحاق کی روایت کے رو سے حبشہ سے مکہ آئے اور مدینہ جانے کی نوبت نہ آسکی یہیں وفات پاگئے، (استیعاب:۲/۵۹۹،وابن سعد حوالہ مذکور) ان کی وفات کے بعد ان کی بیوی سودہؓ ام المومنین کے زمرہ میں شامل ہوئیں۔