انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا سجدۂ تلاوت واجب ہے؟ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺہم پر قرآن پڑھتے اور آیتِ سجدہ پر گذرتے تو اللہ اکبر کہکر سجدہ میں چلے جاتے اور ہم بھی آپﷺکے ساتھ سجدہ کرتے۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ کے عمل کی اتباع کرتے ہوئے فقہاء نے آیتِ سجدہ کی تلاوت پر سجدہ واجب قرار دیا ہے، پڑھنے والے پر بھی اور سننے والے پر بھی، خواہ سننے کا ارادہ ہو یا نہ ہو۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۲۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)