انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سلطنت اغلبیہ کا خاتمہ شہر قمودہ پر اس کے قبضے کا حال سُن کر ابو مضر زیادۃ اللہ مقام رقادہ سے جہازوں میں مع اپنے مال واسباب کے سوار ہوکر مشرق کی طرف چلا گیا،اول اُس نے اسکندریہ میں اُتر نا چاہا، مگر وہاں حاکم مضر نے اُس کو اُترنے سے روک دیا مجبوراً وہ ساحلِ شام پر اُترا اورمقام رقہ میں مقیم ہوا اور وہیں فوت ہوکر خاندانِ اغلبیہ کا خاتمہ کرگیا، ۲۹۶ ھ میں ابو عبداللہ شیعی نے تمام حدودِ سلطنت اغلبیہ پر قبضہ کرکے عبیداللہ مہدی کے لئے لوگوں سے بیعت لی اور اس طرح سلطنت اغلبیہ کا خاتمہ ہوکر دولت عبیدیین کی ابتدا ہوئی،اسی سال قیروان ورقادہ وغیرہ پر قابض ہوکر ابو عبداللہ شیعی نے ۲۹۷ ھ میں حسن بن خزیر کتامی کو جزیرہ صقلیہ کا گورنر مقرر کرکے روانہ کیا ۲۹۹ ھ میں صقلیہ والوں نے حسن بن خزیر کی بدخوئی سے تنگ آکر اُس کو قید کرلیا اور عبید اللہ مہدی کو معذرت کے ساتھ اطلاع دے کر دوسرا گورنر اپنے جزیرے کے لئے مقرر کرایا۔