انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا واجب ہے؟ نماز جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا واجب نہیں، ثناء اور دُعاء کی نیت سے کوئی اس کوپڑھ لے توممنوع بھی نہیں؛ پس یہ کہنا کہ بغیر فاتحہ پڑھے نماز جنازہ ہوتی ہی نہیں غلط ہے، بلاشبہ نماز جنازہ ہوجاتی ہے؛ یہی حضرت عمر اور حضرت ابن عمر اور حضرت علی اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے مروی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۵۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)