انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
غسل کے بعد منی یاپیشاب کا قطرہ آجائے توغسل ہوگا یانہیں؟ اگرغسل کے بعد پیشاب کا قطرہ آنے پروضو ٹوٹ جاتا ہے دوبارہ استنجا اور وضو کرنا چاہیے، غسل دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں اور اگرغسل کے بعد منی خارج ہوجائے تواس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر غسل سے پہلے سولیا ہو، یا پیشاب کرلیا ہو یا چل پھر لیا ہو تو دوبارہ غسل کی ضرورت نہیں اور اگر صحبت سے فارغ ہوکر فوراً غسل کرلیا نہ پیشاب کیا، نہ سویا، نہ چلا پھرا، بعد میں منی خارج ہوئی تو دوبارہ غسل لازم ہے۔ (آپ کے مسائل اور انکا حل: ۲/۶۱ کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)