انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بہترین ایصالِ ثواب کیا ہے؟ اکثرفقہاء کے نزدیک بدنی عبادت نماز، روزہ، تلاوتِ قرآن اور مالی عبادت یعنی صدقہ، قربانی کے ذریعہ مردہ کوایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے؛ البتہ ایصالِ ثواب کا زیادہ بہتر طریقہ صدقہ ہے؛ کیونکہ صدقہ سے ایصالِ ثواب کے دُرست ہونے پراہلِ سنت والجماعت کا اتفاق ہے؛ پھرصدقہ میں بھی ایک ایسا صدقہ ہے جس کا اثر اور نفع کم وقت تک محدود ہوتا ہے، جیسے: کسی کوکھانا کھلادینا۔ صدقہ کی بعض صورتیں ایسی ہیں کہ ان کا نفع دیرپا ہوتا ہے، اسے صدقہ جاریہ سے تعبیر کیا گیا ہے، یہ ایصالِ ثواب کا سب سے بہتر طریقہ ہے، جیسے: مسجد یامدرسہ تعمیر کرادینا، کنواں کھودوانا وغیرہ، رسول اللہﷺ سے حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اور وہ ان کی طرف سے کچھ کرنا چاہتے ہیں تورسول اللہ صلی اللہ عنہ وسلم نے کنواں کھودوانے کا مشورہ دیا؛ توایسے صدقات کے ذریعہ ایصالِ ثواب جس کے نفع کا دائرہ وسیع ہو اور زیادہ دنوں تک لوگ اس سے فائدہ اُٹھاسکیں، سب سے افضل طریقہ ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۲۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)