انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا نمازِ اشراق کے لئے جگہ کا تعیُّن شرط ہے؟ نماز اشراق کی پوری فضیلت اور مکمل ثواب کا وہ شخص مستحق ہے جو نماز فجر مسجد میں باجماعت ادا کرے یا بوجہ معذوری گھر میں پڑھے اور اسی جگہ بیٹھا رہے اور ذکر الٰہی میں مشغول رہے ، پھر وقتِ مکروہ نکل جانے کے بعد دو یا چار رکعت صلوٰۃ الضحیٰ ادا کرے اور وہ شخص جو تفسیر قرآن سننے کے لئے دوسری مسجد میں جائے اور وقت ہونے پر اشراق کی نماز پڑھ لے وہ بھی اشراق کی فضیلت پائے گا مگر نسبۃً کم، اسی طرح وہ شخص بھی جو طبعی عذر (استنجاء یا وضوء کی ضرورت) کی وجہ سے گھر جانے پر مجبور ہوا اور حاجت سے فارغ ہوکر دنیوی کام میں مشغول ہونے سے پہلے نماز پڑھتا ہے وہ بھی اشراق کے ثواب سے محروم نہ ہوگا اور اس آمد و رفت کو مسجد میں ٹہرے رہنے کا درجہ دیا جائے اور جس طرح معتکف کے لئے طبعی حاجت کی بناء پر خروج منافی اعتکاف نہیں ہے اس کے لئے بھی منافی نہ ہونا چاہئے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۲۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)