انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مریض پر کیا پڑھ کردعا کرے حضرت عثمان غنی ؓ سے مروی ہے کہ میں ایک مرتبہ بیمار ہوا ،آپ ﷺ عیادت کے لئے تشریف لائے،ایک دن یہ تعوذ پڑھ کر دعاء فرمائی اورجاتے ہوئے فرمایا اے عثمان یہی پڑھ کر دعاء کرو اس کا کوئی مثل نہیں جس سے تم دعاء کرو۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم، اُعیْذُکَ بِاللّٰہ الْاَحَدِ الصَّمَدِ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً اَحَدٌ مِنْ شَرِّ مَا تَجِدُ ترجمہ: اللہ کے نام سے جو رحمن ورحیم ہے،تمہاری حفاظت طلب کرتا ہوں اس اللہ سے جو یکتا ہے بے نیاز ہے نہ اس نے جنا نہ وہ جنا گیا ،نہ اس کا کوئی ہمسر ہے ،اس کی برائی سے جو تم محسوس کرتے ہو۔ (ابن سنی:۵۵۳،الدعاء:۲/۱۳۲۴،الفتوحات :۴/۷۲،ایویعلیٰ) الطبرانی کی کتاب الدعاء میں ہے کہ آپ ﷺ نے مجھے پڑھ کر جھاڑ ا تو اللہ پاک نے صحت دے دی۔ (الدعاء:۲/۱۳۲۴)