انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ام المساکین حضرت زینب ؓ بخاری ومسلم میں حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دفعہ ازواج مطہرات کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا میری وفات کے بعد تم میں سب سے پہلے وہ مجھ سے ملاقات کرے گی جس کے ہاتھ لانبے ہوں گے ازواج مطہرات حضورﷺ کے الفاظ کا ظاہری مطلب سمجھ کر آپ کی وفات کے بعد آپس میں ہاتھ ناپنے لگیں کہ ہم سب میں پہلے کس کا انتقال ہوگا حالانکہ اس سے مراد حضورﷺ کی یہ تھی کہ صدقہ دینےمیں جس کا ہاتھ دراز ہے؛چنانچہ سب سے پہلے وفات ہم میں سے حضرت زینب کی ہوئی جن کا لقب ام المساکین تھا اورروزہ، صدقہ، خیرات بہت کیا کرتی تھیںان کی وفات کے بعد ازواج مطہرات سمجھیں کہ اطولکن یدا سے مراد مجازی معنی تھے ،بہر حال یہ پیشن گوئی پوری ہوئی اور حضرت ام المساکین نے سب سے پہلے آپﷺ سے ملاقات کی۔