انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** انسداد مفاسد عورتوں کی مصنوعی آرائش اورغیر معتدل زیب و زینت ان کی بد اخلاقی کا پہلا زینہ ہے،یہودی عورتوں کی بداخلاقی کا سب سے بڑا سبب یہ تھا کہ ان میں جن عورتوں کے بال گرجاتے تھے وہ مصنوعی لگالیتی تھیں، آنحضرتﷺ نے ان مصنوعی بالوں کی ممانعت فرمادی تھی، امیر معاویہؓ کے زمانہ میں عربی عورتوں نے بھی یہ طرز آرائش اختیار کرلیا تھا، امیر حج کو آئے تو اس کی ممانعت پر خطبہ دیا، اور منبر پر چڑھ کر مصنوعی بالوں کا گچھا ہاتھ میں لیکر کہا، اے اہل مدینہ تمہارے علماء کہاں ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے کہ بنی اسرائیل اس وقت برباد ہوئے جب ان کی عورتوں نے اس کو اختیار کیا۔ (بخاری کتاب بدء الخلق وکتاب الادب) کبھی کبھی مجامع عام میں آنحضرتﷺ کے مسنون اعمال کا اعلان کرتے کبھی خود عبادات کا مسنون طریقہ عملا ًکرکے دکھاتے،کبھی اعمال کے متعلق آنحضرتﷺ کا فرمان لوگوں کو سناتے۔