انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دوسری تقسیم کتبِ حدیث مقبول وغیرمقبول ہونے کے اعتبار سے پانچ قسم پر ہیں: پہلی قسم وہ کتابیں ہیں جن میں سب حدیثیں صحیح ہیں، جیسے (۱)مؤطا امام مالکؒ (۲)صحیح بخاری (۳)صحیح مسلم (۴)صحیح ابنِ حبانؒ (۵)صحیح حاکم (۶)مختارۂ ضیاء مقدسی (۷)صحیح ابنِ خزیمہ (۸)صحیح ابی عوانہ (۹)صحیح ابنِ سکن (۱۰)منتقی ابن جارود۔ دوسری قسم وہ کتابیں ہیں جن میں احادیث صحیح وحسن وضعیف ہرطرح کی ہیں مگر سب قابلِ احتجاج ہیں؛ کیونکہ ان میں جوحدیثیں ضعیف ہیں وہ بھی حسن کے قریب ہیں جیسے (۱)سنن ابوداؤد (۲)جامع ترمذی (۳)سنن نسائی (۴)مسندِاحمد۔ تیسری قسم وہ کتابیں ہیں جن میں حسن، صالح، منکر ہرنوع کی حدیثیں ہیں، جیسے (۱)سنن ابنِ ماجہ (۲)مسندطیالسی (۳)زیادات امام احمد بن حنبل (۴)مسندعبدالرزاق (۵)مسندسعید بن منصور (۶)مسندابی بکر بن ابی شیبہ (۷)مسند ابی یعلیٰ موصلی (۸)مسندبزار (۹)مسندابن جریر (۱۰)تہذیب ابن جریر (۱۱)تفسیرابن جریر (۱۲)تاریخ ابن مردویہ (۱۳)تفسیر ابن مردویہ (۱۴)طبرانی کے معجم کبیر (۱۵)معجم صغیر (۱۶)معجم اوسط (۱۷)سنن دارِقطنی (۱۸)غرائب دارِ قطنی (۱۹)حلیہ ابی نعیم (۲۰)سنن بیہقی (۲۱)شعب الایمان بیہقی۔ چوتھی قسم وہ کتابیں ہیں جن میں سب حدیثیں ضعیف ہیں، الا ماشاء اللہ، جیسے (۱)نوادرالاصول حکیم ترمذی (۲)تاریخ الخلفاء (۳)تاریخ ابنِ نجار (۴)مسندالفردوس دیلمی (۵)کتاب الضعفاء عقیلی (۶)کامل ابن عدی (۷)تاریخ خطیب بغدادی (۸)تاریخ ابنِ عساکر۔ پانچویں قسم وہ کتابیں ہیں جن سے موضوع حدیثیں معلوم ہوتی ہیں، جیسے موضوعات ابنِ جوزی، موضوعات شیخ محمدطاہرنہروانی وغیرہ ("رسالہ فیما یجب حفظہ للناظر" مؤلفہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ)۔