انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** فتح عین التمر عقبہ بن عقبہ نے خالد بن ولیدؓ کے قریب پہنچنے کی خبر سُن کر مہران بن بہرام ایرانی سپہ سالار سے کہا کہ عربوں کی لڑائی کو عرب ہی خوب جانتے ہیں،لہذا آپ اول ہم کو اسلامی لشکر کا مقابلہ کرنے دیجئے،مہران نے اس بات کو بخوشی منظور کرلیا ،عقبہ سب سے پہلے میدان میں نکلا،حضرت خالد بن ولیدؓ نے اس کو فوراً زندہ گرفتار کرلیا،عقبہ کے گرفتار ہوتے ہی عقبہ کا تمام لشکر بھاگ پڑا،بہت سے مفرور ین کو مسلمانوں نے گرفتار بھی کیا،مہران بن بہرام پر اس نظارے سے ایسی ہیبت طاری ہوئی کہ وہ قلعہ چھوڑ کر بلا مقابلہ فرار ہوگیا،عقبہ کی بھاگی ہوئی فوج نے ایرانیوں سے قلعہ خالی دیکھ کر فوراً قلعہ میں داخل ہوکر دروازہ بند کرلیا اوراس طرح قلعہ بند ہوکر بیٹھ گئے چار روز کے محاصرہ کے بعد قلعہ پر بھی اسلامی لشکر کا قبضہ ہوا،عیسائی عرب جو مجوسیوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے تھے مقتول ہوئے اورمال واسباب پر مسلمانوں کا قبضہ ہوا۔