انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حرم شریف میں عورت مرد کے ساتھ کھڑے ہوکر نماز پڑھے تو نماز ادا ہو گی یا نہیں؟ حنفیہ کے نزدیک عورت اگر جماعت میں شریک ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ امام نے عورت کی امامت کی نیت کی ہو، ایسی حالت میں عورت اگر دائیں یا بائیں ہو، متصلاً یا سامنے ہو تو اس مرد کی نماز فاسد ہو جائےگی جس کے دائیں بائیں یا آگے ہے، اگر دائیں یا بائیں فاصلہ سے ہے یا پیچھے ہے تو اس مرد کی نماز فاسد نہ ہوگی، لیکن اگر امام نے عورت کی امامت کی نیت نہیں کی ہے تو عورت دائیں بائیں یا آگے ہونے سے مرد کی نماز فاسد نہ ہوگی، البتہ عورت کی نماز صحیح نہیں ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۹۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)