انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وفداسلم عمیرہ بن افصی قبیلہ اسلم کی ایک جماعت کے ہمراہ حضور ﷺ کی خدمت میں آئے اور کہاکہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے ، آپ کے طریقے کی پیروی کی ، آپ اپنے یہاں ہمارا ایسا مرتبہ مقرر فرما دیجئے جس کی فضیلت عرب بھی جانیں ، کیوں کہ ہم لوگ انصار کے بھائی ہیں ، اور تنگی و فراخی میں ہمارے ذمہ آپ کی وفاداری و مددگار ی ہے ، حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اسلم کو خدا سالم رکھے اور غفار کی خدا مغفرت کرے ، رسول اللہ ﷺ نےاسلم اور تمام مسلم قبائل عرب کے لئے خواہ و ہ ساحل پر رہتے ہوں یا میدان میں ایک فرمان تحریر فرمایا جس میں مواشی کے فرائض و زکوٰۃ کا ذکر تھا ،اس صحیفہ کو ثابت بن قیس بن شماس نے لکھا اورابوعبیدہ بن الجراح و عمر بن الخطاب کی شہادت ہوئی . ( ابن سعد)