انوار اسلام |
س کتاب ک |
سجدہ میں صرف پیر کا انگوٹھا زمین پر رکھے، انگلیاں نہ رکھیں تو کیا ایسا سجدہ ادا ہو جا ئےگا؟ سجدہ میں صرف پیر کا انگوٹھا رکھا رہنے سے نماز ہوجائےگی مگر صرف انگوٹھا رکھنے پر اکتفاء کرنا اور دوسری انگلیوں کو اٹھائے رکھنا خلاف سنت ہے اس لئے مکروہ ہے، سنت یہ ہے کہ دونوں قدموں کی انگلیاں زمین پر لگی رہیں اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی جانب ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۳۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)