انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قبر میں میت کا منھ دکھلانا کیسا ہے؟ قبر کے اندر یاقبر کے باہر قبرستان میں مردہ کا چہرہ دکھلانے کی شریعت میں کوئی اصل نہیں، یہ اہتمام کہ بعض جگہ قبر میں رکھنے کے بعد کفن کھول کرچہرہ دکھلایا جاتا ہے، بے اصل ہے، شریعت میں اس کی کوئی تاکید نہیں، کفن کا بند لگادینے کے بعد چہرہ کھولنا مناسب نہیں، بسا اوقات آثارِ برزخ شروع ہوجاتے ہیں جن کا اخفاء مقصود ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۹/۷۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۴۰۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۱۹، زکریا بکڈپو، دیوبند)