انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز جنازہ کے لئے جماعت مسجد کے انتظار کی رسم صحیح ہے؟ یہ رسم خلافِ شرع ہے، نماز جنازہ میں اس لئے تاخیر کرنا کہ زیادہ لوگ شریک ہوں مکروہ ہے، جنازہ میں تعجیل اس قدر مؤکد ہے کہ اوقاتِ مکروہہ میں بھی نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے، یعنی مکروہ وقت میں جنازہ تیار ہوتواسی وقت ہی نماز پڑھ لی جائے، مکروہ وقت گذرنے تک بھی انتظار نہ کیا جائے، اس رسم کا ایک مفسدہ یہ بھی ہے کہ لوگ مسجدوں کے اندر نمازِ جنازہ پڑھنے لگے ہیں جومکروہِ تحریمی ہے، فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۴۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)