انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** گانے بجانے کی محفل سے محفوظ حضرت ابو طالب کے مکان میں قیام کے دوران دو اہم واقعات پیش آئے ، ایک یہ کہ ایک مرتبہ گرمی کے موسم میں مکہ میں ایک جگہ گانے بجانے کی محفل منعقد ہوئی تھی، آپ ﷺنے اس محفل میں شرکت کی خاطر بکریوں کو ایک ساتھی چرواہے کے حوالے کیا اور محفل کے مقام تک پہنچے جو چراگاہ سے دُور تھی، گرمی میں دور تک چل کر آنے سے آپﷺ بہت تھک گئے تھے اور محفل ابھی شروع نہیں ہوئی تھی ،اس لئے آپﷺ ایک درخت کے سایہ تلے لیٹ گئے تو آنکھ لگ گئی اور جب بیدار ہوئے تو محفل ختم ہو چکی تھی، اس طرح آپﷺ اس محفل سرودمیں شریک نہ ہو سکے اور آئندہ بھی آپﷺ کو اس طرح کے لہو و لعب میں شرکت کرنے کا خیال تک نہ آیا۔