انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نمازی کے آگے سے گذرنے پر کیا وعید اور اس سے متعلق کیا حکم ہے؟ نمازی کے آگے سے گذرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی ہے اور اعادہ بھی نہیں ہے، ہاں! خشوع میں خلل ڈالنا ہے اور اس نمازی کی توجہ منتشر ہوجاتی ہے جس کی بناء پر گذرنے والا گنہگار ہے، حدیث میں اس کو شیطان سے تعبیر کیا گیا ہے، حدیث شریف میں ہے کہ جب کوئی شخص کسی ایسی چیز کے سامنے نماز پڑھ رہا ہے جو اس کے لئے سترہ کا کام دے رہی ہے، اب کوئی شخص اس کے سامنے سے گذرنا چاہے تو تو اس کو ہٹادے(ایک ہاتھ سے ڈھکیل دے) اگر نہ مانے تو اس کو مار بھی سکتا ہے، کیونکہ وہ شیطان ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۳۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)