انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اولاد جوجی خاں ابن چنگیز خان چنگیز خان کے بیٹوں میں جو جی خان سب سے بڑا بیٹا تھا،جو جی خان نے فتح خوارزم کے بعد کے بعدشتِ قبچاق کو فتح کرکے وہیں سکونت اخیتار کی تھی،جوجی خان کے ساتھ چنگیزخان کے باقی بیٹوں کو محبتانسیت نہ تھی اور وہ باقی بھائیوں سے کچھ الگ ہی الگ رہتا تھا، اسی مناسب سے اُس کا ملک بھی الگ اور ایک طرف ہی تھا، جوجی خان کی اولاد میں جو لوگ ہوئے،اُن میں اکثر قوم اوزبک کے نام سے پکارے گئے،جوجی خان چنگیز کے سامنے ہی فوت ہوگیا تھا،لہذا چنگیز خان نے جو جی خان کا ملک اُس کے بیٹے باتو خان کو دے دیا تھا،جوجی خان کے ساتھ بیٹے تھے ،باتوخان سب سے بڑا بیٹا تھا۔