انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غیرمقلدین کا وہابیوں سے لاتعلقی کا اظہار لفظ وہابی انگریزی سیاست میں کسی نہ کسی طبقے پرتوآنا ہی تھا، غیرمقلدین نہ چاہتے تھے کہ انہیں ایک جنگجو یاجانباز قوم سمجھا جائے، وہ صرف ترکِ تقلید کے عنوان سے ایک علیحدہ مکتبِ فکر قائم کرنا چاہتے تھے یادوسرے لفظوں میں یوں سمجھئے کہ وہ اپنے آپ کومیدانِ جنگ میں نہیں صرف ایک مذہبی دائرہ میں رکھنا چاہتے تھے، ان حالات میں ضروری تھا کہ وہ مولانا اسماعیل شہیدؒ سے اور ان کی جماعت مجاہدین سے پوری لاتعلقی کا اظہار کریں اور لوگوں کوبتائیں کہ اُن کا وہابیانِ ہزارہ سے کوئی تعلق نہیں، انگریز اس جماعت مجاہدین کوحنفی ہونے کے باوجود وہابی کا ٹائٹل دے چکے تھے اور سمجھتے تھے کہ یہ لوگ ہندوستان میں حکومت حاصل کرنے کی سعی میں ان کے خلاف ایک خطرہ ہیں، نواب صدیق حسن خان صاحب ایک جگہ لکھتے ہیں: "بخلاف ان لوگوں کے جولفظ وہابی کوپسند نہیں کرتے اور اہلسنت وحدیث ہیں ان کے دین میں حکومت حاصل کرنے کی تگ ودوکرنا اور زمین میں فساد پھیلانا اور مذہبی تعصب کورونق دینا اور ہرکسی پرنفسانیت وعداوت سے مدعی ہونا سخت گناہ اور حرام ہے"۔ (ترجمانِ وہابیہ:۱۱۱)