انوار اسلام |
س کتاب ک |
مسجد میں بلا عذر عید کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ عید کی نماز عیدگاہ میں جاکر پڑھنا سنت ہے، اگر کوئی عذر ہو تو مسجد میں بھی درست ہے اور بلا عذرمسجد میں پڑھنے سے نماز تو ہوجاتی ہے لیکن حضور اکرم ﷺ کی اتباع کی فضیلت حاصل نہیں ہوتی، نیز باہر جاکر ادا کرنے میں کچھ اور بھی مصالح ہیں وہ بھی اس صورت میں فوت ہوتی ہیں، اگر کوئی شخص خود عیدگاہ میں نہ جائے تو بلا وجہ دوسروں کو جانے سے نہیں روکنا چاہئے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۱۴،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۴۱۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)