انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب جنازہ گذرتا دیکھے حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو جنازہ دیکھے اوریہ کہے تو اس کے لئے ۲۰ نیکیاں لکھی جاتی ہیں: اَللہُ اَکْبَرُ صَدقَ اللہُ وَرَسُوْلُہْ اَللّٰھُمَّ زِدْنَا اِیْمَانًا وَتسلیماً ترجمہ:اللہ بڑا ہے خدا اور اس کے رسول نے سچ کہا،اے اللہ ایمان اورتسلیم میں زیادتی عطا فرما۔ حضرت ابن عمرؓ جب جنازہ دیکھتے تویہ پڑھتے۔ ھٰذا مَا وَعَدَ اللہُ وَرَسُولُہ وَصَدَقَ اللہُ وَرَسُولُہُ اَللّٰھُمَّ زِدْنَا اِیْمَانًا وَتَسْلِیْمًا ترجمہ:یہ وہ ہے جس کا خدا اوررسول نے وعدہ کیااور خدا اور اس کے رسول کا وعدہ سچا ہے اے اللہ ایمان وتسلیم میں زیادتی فرما۔ (الفتوحات:۴/۱۸۵) علامہ نووی نے بیان کیا ہے کہ جب جنازہ گزرے تو یہ پڑھنا مستحب ہے۔ سبحان الحی الذی لایموت (نزل الابرار:۲۸۹،اذکار:۱۶۳)