انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فرانس پر حملہ بھائیوں کے فتنے سے فراغت پاکر سلطان ہشام نے چالیس ہزار فوج مرتب کرکے ملک فرانس پر حملہ کیا اور تمام جنوبی فرانس اور شہر ناربون کو جو عرصہ تک صوبہ بونیہ کے مسلمان گورنرکا دارالحکومت رہ چکا تھا اور مسلمانوں کی خٓنہ جنگی کی وجہ سے امیر عبدالرحمن ے زمانے میں فرانسیسیوں کے قبضے میں تھا پھر فتح کرلیا یہاں سے بےقیاس مال ودولت ہاتھ آیا،واپسی میں جبل البتات کے عیسائیوں سے گستاخانہ حرکات معائنہ ہوئیں،یہ عیسائی ریاست مسلمانوں کی کم التفاتی اور عیسائیوں کی چالاکی کےسبب پہاڑ کے فوشے میں قائم ہوگئی تھی، آج تک اس عیسائی ریاست نے کبھی اسلامی لشکر کا مقابلہ نہیں کیا تھا اسی لیے مسلمانوں نے بھی اس کے وجود کو اپنے لیے مضر نہ سمجھ کر اس کو باقی رکھا تھا اب جب کہ اسلامی لشکر ملک فرانس کو فتح کرکے اور شارلیمین کو مقابلہ سے بھگاکر معہ مال غنیمت وواپس ہورہا تھا تو ایسٹریاس کے عیسائیوں نے مسلمانوں کی فوج کے عقبی حصہ کو اسی طرح چھیڑنا اور لوٹنا چاہا جس طرح انہوں نے شارلیمین کی فوج کو جبل البرتات میں لوٹ کر اس کے ایک بڑے حصہ کو برباد کردیاتھا مگر شارلیمین اور ہشام کی فوجوں میں بڑا فرق تھا۔