انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تدوین کی ابتدائی صورت یہ تدوین بطور فن کے نہیں بطور یاداشت کے تھی،حضوراکرمﷺ نے حدیث لکھنے کی اجازت بھی دے رکھی تھی، خود بھی بعض احکام سامنے لکھوادیئے تھے،صحابہ کرامؓ نے بھی احادیث کی کچھ یاد داشتوں کو محفوظ کر رکھا تھا،موجودہ ذخائر حدیث میں ان یادداشتوں کی کہیں کہیں نشاندہی ملتی ہے،بعض صحائف حدیث کا بھی کہیں کہیں ذکر آتا ہے؛ ہم یہاں الصحیفہ الصادقہ، کتاب الصدقہ،صحیفہ علی،صحیفہ عمروبن حزم،صحیفہ جابر،صحیفہ سمرہ بن جندب، کتاب معاذ بن جبل، کتاب ابن عمر، کتاب ابن عباس، کتاب سعد بن عبادہ کا کچھ تذکرہ کریں گے۔ اس کے ضمن میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ،حضرت ابو ہریرہؓ اورحضرت انس بن مالکؓ کے جمع کردہ مجموعوں کا ذکر بھی کہیں کہیں کردیا جائے گا، یہ پہلے دور کی حدیثی تحریرات ہیں۔