انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اذان کے وقت باتیں کرنا کیسا ہے؟ حدیث میں اذان کے وقت باتیں کرنے کی سخت وعید آئی ہے، اس سے احتراز ضروری ہے، اس کی عادت کرلینا ضعف ایمان کی دلیل ہے، فقہاء کا اس پراجماع ہے کہ اذان کے وقت دنیوی باتیں چھوڑدی جائیں، حضور اکرم ﷺ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا جوشخص اذان کے وقت بات چیت کرے تو اس کے ایمان کے زوال کا خوف ہے، یہ حدیث اگرچہ ایسی مضبوط نہیں ہے کہ اس سے استدلال کیا جائے؛ مگر فضائلِ اعمال میں چل سکتی ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۰۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)